پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

اسرائیل زیر سمندر 254 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائے گا

اسرائیل بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کے درمیان 254 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائے گا۔

اسرائیلی وزارت خزانہ نے کہا کہ اس کیبل سے یورپ، خلیج اور ایشیائی ممالک کے درمیان ایک مستقل رابطہ قائم ہوجائے گا۔

اسرائیل کا سرکاری ملکیتی انرجی گروپ (ای اے پی سی) بحیرہ روم کی بندرگاہ اشکلون سے ایلات تک ایک تیل کی پائپ لائن آپریٹ کرتا ہے، فائبر آپٹک کیبل بھی اسی پائپ لائن کے راستے میں بچھائی جائے گی۔

ای اے پی سی کے چیف ایگزیکٹیو اٹزک لیوی کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ذریعے اسرائیل خلیجی ممالک اور ایشیا کو یورپ سے ملانے کا ذریعہ بن جائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اس نئی فائبر آپٹک کیبل سے اسرائیل میں لائسنس یافتہ کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کو کنکشن دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ای اے پی سی (یورپ ایشیا پائپ لائن کمپنی) سوئز کینال میں اپنی پائپ لائن متبادل کے طور پر پیش کرتی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کے ساتھ فائبر آپٹک کیبل بچھانے سے لائن میں موجود تیل کی لیکیج کا بھی معلوم ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.