اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع میں اضافہ سخت تشویشناک ہے۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شہریوں کی حفاطت کا مستقل خیال رکھا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قانون پر عملدر آمد کو مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔
سیکریٹری جنرل نے کہا بین الاقوامی انسانی قانون میں اصول واضح ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انتونیو گوتیریس نے کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد مکمل طور پر ناکافی ہے۔
Comments are closed.