لبنان کی تنظیم حزب اللّٰہ کے رہنما حسن نصراللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل بربادی کے راستے پر گامزن ہے۔
ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج صیہونیت کی تاریخ کا بدترین دن ہے، یہ بات خود ان کے رہنما کہہ رہے ہیں۔
حزب اللّٰہ رہنما نے کہا کہ یہ وہ اقدامات ہیں جو اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر لے جائیں گے، اس کے ٹکڑے ہوجائیں گے اور اللّٰہ نے چاہا تو اسرائیل دنیا کے نقشے سے غائب ہوجائے گا۔
دوسری طرف ایران کے اخبار ‘کیہان’ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ نیتن یاہو اسرائیل کی تباہی کو ہوا دے رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران تو اسرائیل کو تباہ نہیں کرسکتا لیکن نیتن یاہو کرسکتا ہے اور وہ ابھی یہی کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات کے بل پر ووٹنگ ہوئی اور پہلے مرحلے میں اسے منظور کرلیا گیا ہے۔
ان عدالتی اصلاحات پر اسرائیلی فوج، سیاست اور عوام میں بھی واضح تقسیم نظر آتی ہے۔
Comments are closed.