جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

اسرائیل انتخابات: سابق وزیراعظم نیتن یاہو کا دائیں بازو اتحاد کامیاب

اسرائیل کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی۔

نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے اسرائیل کے صدر کی طرف سے باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپد نے شکست تسلیم کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔

اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں انتخابات ہو رہے ہیں۔

ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.