جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی ڈرون حملہ، ہلالِ احمر کو زخمیوں کے قریب جانے سے روک دیا گیا

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے فلسطینی ہلال احمر کو اسرائیلی ڈرون حملے کے زخمیوں کے قریب جانے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کچھ گھنٹے بعد ایمبولینسوں کو زخمیوں تک جانے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے، طولکوم میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے۔

طولکوم میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ طولکرم میں اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپے مارے ہیں، چھتوں پر اسرائیلی اسنائپر بھی موجود ہیں۔

عرب میڈیا نے یہ بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج اورفلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ روز 100 سے زائد حملے کیے، خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بم باری کی۔

اسرائیلی حملوں میں ایک روز میں 240 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے، شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار 9 سے زیادہ ہو گئی۔

غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز پھر معطل کر دی گئیں۔

اسرائیلی آرمی چیف کا جنگ مہینوں جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ غزہ میں سیف زون میں بھی کارروائیاں کرتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.