اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی پولیس کی 30 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیلی پولیس نے حماس سے لڑائی میں اپنے 30 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس سے پہلے دن کی لڑائی میں 30 اسرائیلی پولیس اہل کار مارے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر مکمل قبضہ کریں گے اور اعلان کیا ہے کہ اگلے 12 گھنٹے میں غزہ انکلیو ختم کر دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔

حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں فوجیوں سمیت 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.