اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے کہا کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو بلایا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں فلسطینی مندوب نے کہا کہ اس اجلاس میں اسرائیل کی مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی خلاف ورزیوں پر بحث ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس فلسطین اور اردن کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
فلسطینی مندوب کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عرب بلاک کے مندوب اور چین نے درخواست کی حمایت کی ہے۔
فلسطینی مندوب نے کہا کہ اسرائیل کے دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر نے منگل کو مسجد اقصٰی پر دھاوا بول دیا تھا۔
Comments are closed.