جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے جنگ بندی کیلئے نہیں کہا: امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ میں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نہیں کہا۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے تفصیلی گفتگو ہوئی تاہم اس دوران میں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے جنگ بندی کے لیے نہیں کہا۔

غزہ پر اسرائیلی بم باری میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان گفتگو پون گھنٹے جاری رہی۔

نیتن یاہو آفس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے سلامتی کونسل میں امریکی مؤقف کی تعریف کی۔

نیتن یاہو کے آفس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رکھنے کا کہا۔

نیتن یاہو آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کوختم کرنا اور یرغمالیوں کی رہائی جنگ کے مقاصد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.