بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیلی وزیرخارجہ ابوظبی سے دبئی پہنچ گئے

 اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لیپڈ ابوظبی سے دبئی پہنچ گئے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے دبئی ایکسپو 2020 سائٹ کا دورہ کیا ، ایکسپو میں تعمیر اسرائیلی پویلین کا دورہ کیا۔

 اسرائیلی وزیرخارجہ نے اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم ہاشمی سے ملاقات بھی کی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے خلیج میں اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظبی میں کھول لیا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے۔

ابوظبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے،مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال تعلقات بحال ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.