منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دورہ چین کی دعوت، اگلے ماہ جائیں گے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہیں دورۂ چین کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

آج یہ اعلان کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا ہی اسرائیل کا مرکزی اتحادی ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو اسرائیلی وزیراعظم کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے ایک ماہ پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیجنگ فلسطین کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری کو مستحکم کرے گا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی رواں ماہ بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ وہ فلسطین کے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں مدد کیلئے خواہشمند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.