اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس سے متعلق ریڈ کراس کے صدر نے قطر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ میں گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 17 افراد شہید ہوگئے۔
علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب غزہ سے 17 لاکھ فلسطینیوں کو جبراً انخلا کرنا پڑگیا۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق شمالی غزہ کی تین چوتھائی آبادی کو جبراً گھر بار چھوڑنا پڑگیا اور 9 لاکھ فلسطینی جنوبی غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
Comments are closed.