مہاجر قومی موؤمنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم پر جو کچھ کرنا ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں نے کرنا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم پر ہم دکھی ہیں، احتجاج، ریلیوں اور بیانات کے سوا کچھ نہیں کرسکتے ہم مجبور ہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ حکمران اسرائیل کو لگام ڈالنے کے لیے او آئی سی پر دباؤ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی اور اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ بھی غیر قانونی تارکین وطن ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ جراتمندانہ ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ کسی ملک نے کبھی بیرونی سرمایہ کاری پر ترقی نہیں کی، مقامی سرمایہ کار کو سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑی کچی آبادیوں کا شہر کراچی ہے، اس شہر میں ضروریات کے مطابق پانی نہیں ملتا، 1200 ملین گیلن کی جگہ 650 ملین گیلن پانی دیا جارہا ہے۔
آفاق احمد نے مزید کہا کہ قائدآباد پمپنگ اسٹیشن پر قبضہ ہے وہاں واٹر بورڈ کا عملہ نہیں جاسکتا، غیر قانونی ہائیڈرنٹس پر پانی چوری کر کے بیچا جا رہا ہے۔
Comments are closed.