اسرائیلی فورسز کی خان یونس میں اپارٹمنٹ پر بمباری میں 10 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ ناکامیاں چھپانے کے لئے اسرائیل طبی مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے کسی بھی اسپتال کو عسکری مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا۔
اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو مصر میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا ہے، غزہ کے شہری اپنی سرزمین چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ڈيل پر اسرائیل کا فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ میں کہا ہے کہ ڈیل مشکل مگر درست فیصلہ ہے۔
Comments are closed.