جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوج کی وردیوں میں انتہا پسند آباد کار فلسطینیوں کو دھمکانے لگے

مقبوضہ مغربی کنارے میں انتہاپسند مسلح اسرائیلی آباد کار اسرائیلی فوج کی وردیوں میں فلسطینیوں کو دھمکاتے ہیں، تشدد کرتے ہیں اور ان کو ان کے گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

امریکی چینل کی رپورٹر نے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا۔

خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور جبالیا میں بمباری سے 60 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

امریکی صحافی نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو دھمکانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

 جس میں دیکھا جاسکتا ہے مسلح اسرائیلی آباد کار سے فلسطینی پوچھتا ہے کہ تم کون ہو؟ آباد کار ہو، تو جواب میں ہاتھ میں گن تھامے شخص فلسطینی شہری کو کہتا ہے کہ اپنا منہ بند کرو  ورنہ میں تمھیں گولی مار دوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.