اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مزید 180 فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق شہداء میں فلسطین کے 55 فٹ بالروں سمیت 85 ایتھیلیٹس بھی شامل ہیں۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے جوابی حملوں سے کئی اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
حماس نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو فلسطینیوں کے لیے یکجہتی مارچ اور مظاہروں کی اپیل کردی ہے۔
ادھر امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں آپریشن محدود کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینی شہریوں کے ہر ممکن تحفظ پر زور دیا ہے۔
Comments are closed.