منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی فوج کی غزہ چھوڑنے کے لیے فلسطینی شہریوں کو فون پر دھمکیاں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، غزہ کے اسپتال خالی کروانے کی دھمکیوں کے  بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ چھوڑنے کے لیے فلسطینی شہریوں کو فون پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں میں کی گئی بمباری سے دو لاکھ مکانات مکمل اور جزوی تباہ ہوگئے۔

نوجوانوں کی مزاحمت کو دیکھ کر اسرائیلی فوجی گھبرا گئے اور ٹینکوں سمیت وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے شہداء کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے زیادہ ہوگئی، مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں 24 روز کے دوران اقوام متحدہ کے 63 اہلکار بھی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے زمینی آپریشن میں حماس کی قید سے ایک اسرائیلی فوجی خاتون رہا کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے 26 ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے،  متحدہ عرب امارات کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.