اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی فوج کا 310 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے اپنے 310 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 310 ہلاک فوجیوں کے اہلخانہ کو مطلع بھی کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 229 اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق بھی اہلخانہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب غزہ پٹی میں زمینی کارروائی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق زمینی دستوں نے فضائیہ کی مدد سے الشجاعیہ میں رات گئے محدود کارروائی کی، اس دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.