اسرائیلی فوج نے غزہ پر رات کو بڑا فضائی حملہ کردیا، المغازی کیمپ پر حملے میں 30 افراد شہید ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پانچویں ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں، ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اقوام متحدہ کے الفخورا اسکول پر بھی بمباری کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بھی ڈرون حملہ کیا۔
7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 9 ہزار 500 ہوگئی جبکہ 25 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور ایندھن کی قلت سے غزہ کے 16 اسپتالوں اور 32 طبی مراکز میں کام رُک چکا ہے۔
Comments are closed.