اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

اسرائیلی فوج کا غزہ میں 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 25 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں زمینی کارروائیوں کے دوران اس کے اب تک 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے زخمیوں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو بھی اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ الشفا اسپتال سے نکل رہی تھی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زمینی کارروائی میں 260 فوجی اہلکار شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے150 پروازوں کی مدد سے غزہ پٹی سے زخمیوں کو نکالا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد241 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 338 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ القسام کے جنگجو سرنگ سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عرب میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ کشیدگی میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1 ہزار ہو گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی فوجی اہلکار اور عام اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 227 ہوگئی، شہداء میں 3 ہزار 826 بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی کے16 اسپتالوں کو ناقابل استعمال قرار دے کر بند کر دیا گیا ہے، گزشتہ رات سے اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں 16 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 198 فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں9 ہزار 227 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہداء میں 2 ہزار 405 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری میں 136 طبی عملے کے ارکان بھی شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی بمباری سے 25 ایمبولینس، 102 میڈیکل سینٹر تباہ ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.