جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

اسرائیلی فوج کا غزہ سٹی کو گھیرے میں لینے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کو گھیرے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سٹی حماس کا مرکز ہے اور یہاں پیشرفت جاری ہے۔

دوسری جانب امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا آج دورۂ اسرائیل شیڈول ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی ترجمان تل ہینرک غلطی سے غزہ کی صورتِ حال پر سب کچھ سچ بول گئیں۔

اس سے قبل وہ حالیہ دنوں میں بھی اسرائیل گئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز غزہ کو مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.