اسرائیلی فوج کا جنوبی غزہ میں فوجی کارروائی میں ’وقفے کا اعلان‘ حکومت میں تقسیم کا باعث کیوں بن گیا ہے؟
یہ راستہ غزہ کے جنوب میں کریم شالوم کراسنگ سے صلاح الدین روڈ تک جاتا ہے اور پھر شمال میں اس سے خان یونس شہر کے نزدیک واقع یورپی ہسپتال تک رسائی ہوتی ہے۔ اسرائیل کو امریکہ سمیت اپنے اتحادیوں کی جانب سے غزہ میں انسانی بحران کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مزید بات چیت کے بعد لیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں اسرائیل ڈیفینس فورسز (آئی ڈی ایف) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی ہے اور رفح میں بدستور لڑائی جاری رہے گی۔،تصویر کا ذریعہGetty Images
- امدادی ٹرکوں کو لوٹنے اور نذر آتش کرنے کے واقعات: وہ اسرائیلی رضا کار جو غزہ کے لیے امداد کی ’جنگ‘ لڑ رہے ہیں25 مئ 2024
- ’ہیرے ہمارے ہاتھوں میں آ چکے ہیں‘: چار یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں خفیہ اسرائیلی آپریشن کیسے مکمل ہوا11 جون 2024
- امریکہ کو غزہ میں جنگ بندی کی توقع: ’اگر حماس نے مجوزہ منصوبہ تسلیم کیا تو اسرائیل بھی مان جائے گا‘2 جون 2024
اسرائیلی ڈیفینس فورس کا کہنا ہے کہ سنیچر کے روز رفح میں ہونے والے دھماکے میں آٹھ اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ یہ جنوری کے بعد سے اب تک آئی ڈی ایف کے لیے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔یہ دھماکہ رفح کے تال السلطان علاقے میں ایک آپریشن کے دوران ہوا۔ یہ علاقہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی فورسز کے لیے ایک اہم ہدف رہا ہے۔حماس کے مسلح ونگ کا کہنا ہے کہ اس نے گھات لگا کر ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کی طرف راکٹ فائر کیے تھے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلیوں پر زور دیا ہے کہ بھاری جنگی نقصان کے باوجود انھیں اپنے اہداف پر قائم رہنا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ’حماس کی حکومتی اور فوجی صلاحیتوں کا خاتمہ، تمام یرغمالیوں کی رہائی، اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بن سکے اور اپنے باشندوں کو شمال اور جنوب میں بحفاظت واپسی یقینی بنانا ہے۔‘امدادی تنظیموں کی جانب سے بارہا غزہ کے اردگرد امداد کی تقسیم میں مشکلات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے جمعے کے روز بی بی سی کو بتایا کہ امداد لے جانے والے ایک قافلے کو تمام ضروری دستاویزات ہونے کے باوجود شمالی غزہ میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔،تصویر کا ذریعہGetty Images
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.