اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ممدوح لولو پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد تنظیم کے اہم رہنما ممدوح لولو کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ممدوح لولو نے اسرائیل کے خلاف کئی حملوں کی قیادت کی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 313 ہو گئی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جارحیت، تباہی اور نسلی تطہیر کو مسترد کرنے کے لیے آواز اٹھائیں۔
حماس نے کہا بیروت میں شہید رہنما صالح العاروری اور ساتھیوں کے قتل کی مذمت کی جائے۔ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے پر امریکا اور دوسرے ملکوں کی مذمت کی جائے۔
Comments are closed.