جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر حملے کی تحقیقات کیلئے ٹیم بنادی

اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ٹیم کو حملے اور اس سے پہلے ہونے والی ناکامیوں کو دیکھنے کا کام دیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز 7 اکتوبر سے اب بھی غزہ کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کا 30 سے زائد  گھنٹے سے محاصرہ کیا ہو ا ہے۔

اسرائیلی کشتیوں نے بھی وسطی غزہ میں گولہ باری شروع کردی۔

 عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 326 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نابلس، جنین، قلقیلیہ ،طوباس، الخلیل اور مشرقی بیت المقدس میں بھی اسرائیلی فوج کے چھاپے جاری ہیں جبکہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.