مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی بچوں کو بلااشتعال فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا تھا کہ بچوں نے ان پر دھماکا خیز مواد پھینکا تھا، درحقیقت ایک بچے کے ہاتھ میں فائر کریکر تھا۔
غزہ پر قابض اسرائیلی فوج نے پہلے اس پر فائرنگ کی اور تھوڑی دیر بعد اس کے ساتھی کو بھی نشانہ بنایا، بچوں کی عمریں 8 اور 15 سال ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ کی جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کی گئی تھی، حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔
معاہدے کے تحت آج 10 اسرائیلی یرغمالی رہا ہوں گے، بدلے میں اسرائیل 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کی قید میں ابھی بھی 145 یرغمالی موجود ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق عارضی جنگ بندی کے 6 روز میں امدادی سامان کے 11 ہزار 32 ٹرک غزہ پہنچے ہیں۔
Comments are closed.