جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوج نے غزہ کا العودہ اسپتال فوجی بیرک میں تبدیل کردیا گیا

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے غزہ کے العودہ اسپتال کی صورتحال پر کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اسپتال کو فوجی بیرک میں تبدیل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فورسزنے العودہ اسپتال میں 240 افراد کو حراست میں لیا ہے، جس میں طبی عملے کے 40 ارکان اور 80 مریض شامل ہیں۔

جبکہ اسرائیلی فوج نے اسپتال میں پناہ لینے والے 120 بے گھر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کےغزہ میں رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں 200 زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 19 ہزار 600 سے بڑھ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.