اسرائیلی فوج مردہ فلسطینیوں سے بھی خوفزدہ ہوگئی۔ ٹینکوں اور بلڈوزروں سے جبالیا کے قبرستان میں سیکڑوں قبروں کو مسمار کردیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بم باری اور اسپتالوں کا محاصرہ جاری ہے، صہیونی فوج نے ایک دن میں مزید 200 معصوم فلسطینیوں کی جانیں لے لیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کا محاصرہ کر لیا، 3 گھروں کو بموں سے اُڑا دیا، 7 فلسطینی شہید کردیے اور کئی عمارتیں گرا دیں۔
غزہ میں سردی کی بارش نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 18 ہزار 600 سے زیادہ ہوگئی۔
Comments are closed.