حماس کے خلاف لڑنے سے انکار پر اسرائیلی فوجی کو سزا سنادی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع کے دوران 18 سالہ اسرائیلی شہری ٹال مِٹنِک نے اسرائیلی فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کردیا۔
رپورٹس کے مطابق انکار کرنے پر ٹال مِٹنِک کو فوجی جیل میں 30 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہری نے ویڈیو پیغام میں مؤقف اپنایا ہے کہ غزہ پر مجرمانہ حملے سے حماس کے کیے گئے اقدام کا حل نہیں نکلے گا، تشدد کے بدلے تشدد حل نہیں اور اسی لیے میں انکار کرتا ہوں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ شہری 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران اس طرح کی سزا کا سامنا کرنے والا پہلا شخص ہے۔
Comments are closed.