جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوجی غزہ کی گفٹ شاپ میں توڑ پھوڑ کرکے وڈیو بنواتا رہا

خان یونس میں زمینی جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی غزہ میں فلسطینی کی گفٹ شاپ میں توڑ پھوڑ کرکے ویڈیو بنواتا رہا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کم نہ ہوئے اور انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی،

ایسی ہی ایک اسرائیلی فوجی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خان یونس میں فلسطینی شہری کی دکان میں توڑ پھوڑ کرتا نظر آرہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی، جبالیا پناہ گزین کیمپ میں شہداء کو سپردِ خاک کرنے کی جگہ بھی نہ رہی، تباہ شدہ بازاروں اور سڑکوں پر اجتماعی قبریں بنا دی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.