
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی نوجوان کو مارنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اسرائیلی فوجی فلسطین میں بدترین دہشتگردی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے فلسطینی عوام جس جرات کیساتھ جنگ لڑ رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.