منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

اسرائیلی صدر کی فلسطینی ہم منصب کوعیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد

اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو ٹیلیفون کرکے عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارک باد دی۔

سرکاری بیان کے مطابق صدر آئیزیک نے محمود عباس، ان کے اہلخانہ، فلسطینی عوام اور خطے بھر کے لوگوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

اسرائیلی صدر نے دہشتگرد حملوں میں معصوم فلسطینیوں کے نقصان کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

فون کال کے دوران اسرائیلی صدر نے دہشتگردی، نفرت اور اشتعال انگیزی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.