
اسرائیلی شائقین نومبر میں قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دیکھ سکیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فیفا کے ساتھ معاہدے کے بعد جمعرات کو اعلان کیا کہ فیفا میچز کے ٹکٹ ہولڈرز کو فین آئی ڈی جاری کی جائے گی۔
ترجمان فیفا نے کہا کہ شائقین کو قومیت کی بنیاد پر ورلڈ کپ میں شرکت سے نہیں روکا جاسکتا۔
اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ اسرائیل اور قطر میں باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.