اسرائیل نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی احمقانہ کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
تہران نے اسرائیل کو مسلسل دھمکیوں کے بعد خبردار کردیا، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اسرائیل پر حملوں میں حماس کی معاونت کا الزام بھی مسترد کردیا۔
ایران کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سات دہائیوں کے جابرانہ قبضے اور ناجائز صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم کے خلاف جائز دفاع ہے۔
غزہ میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر ایران اور عراق نے OIC کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا، جبکہ عرب لیگ کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔
قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت کا بھی انکشاف ہوا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہیں، خون ریزی رکوانا اور تنازع کا پھیلاؤ روکنا ترجیح ہے۔
روس نے اسرائیل کے معاملے میں مغربی ممالک کی پالیسیز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، سربراہ عرب لیگ Ahmed Aboul Gheit سے ملاقات کے بعد گفتگو میں وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ خون ریزی رکوانے کے لیے عرب لیگ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، مسئلہ فلسطین کے حل میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
Comments are closed.