لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 21 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ سراج الحق اس روز اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےقوم سے فلسطینیوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی، انہوں نے کہاہے کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیے جنم لے رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو نا چاہیے۔
سراج الحق کامزید کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا، مسلم ممالک غزہ کےشہریوں کی جان و مال اورعزت و آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔
دوسری جانب غزہ کی موجودہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جبکہ او آئی سی کا ورچول اجلاس وزرائے خارجہ کی سطح پر ہو رہا ہے جو سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
Comments are closed.