جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی جارحیت سے 20 ہزار 674 فلسطینی شہید، 55 ہزار زخمی، حماس

حماس میڈیا سیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ 

غزہ سٹی سے جاری تفصیلات کے مطابق اب تک اسرائیل کی وحشیانہ اور جنگی جرائم پر مبنی زمینی اور فضائی جارحیت کے نتیجے میں 20 ہزار 674 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

حماس میڈیا سیل کے مطابق 65 ہزار گھر مکمل تباہ اور تین لاکھ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ 

حماس میڈیا سیل کے مطابق غزہ میں 7 ہزار افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 311 افراد اور 103 صحافی شہید ہوگئے۔

حماس میڈیا سیل کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 115 مساجد شہید ہوئیں۔

حماس میڈیا سیل کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 3 چرچ، 23 اسپتال، 200 ہیلتھ سینٹرز اور کلینک تباہ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.