غزہ: اسرائیلی جارحیت جاری ہے، صیہونی فوجی رات بھر متعدد مقامات پر بمباری کرتے رہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد شہید ہوگئےاور متعدد زخمی ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق غزہ کے مہاجر کیمپ میں پر حملے میں2بچے سمیت 10افراد شہید ہوگئے، شہیدوں کی تعداد147ہوگئی جس میں37بچے بھی شامل ہیں، اب تک 17سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں خطرناک صورتحال کےباعث 17ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، اسرائیلی بمباری سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں،10ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔
دہشت گرد ریاست نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں پار کرلیں، اسرائیل فوجیوں نے غزہ میں 800مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جس سے بچے سمیت سینکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.