جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی بمباری میں گھر والوں کو کھودینے والی بچی کی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی رنجیدہ

اسرائیلی فوج کی بمباری میں والدہ اور بھائی سمیت گھر والوں سے محروم ہونے والی معصوم زخمی بچی کی اسپتال میں کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غزہ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، نابلس میں ایک عمارت پر حملے میں 5 افراد شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

 غزہ کے علاقے خان یونس میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی ایک گھر پر بمباری سے معصوم بچی سیلا کی والدہ اور بھائی شہید ہوگئے جبکہ زندہ بچ جانے والی بچی کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے اس کا علاج کیا، جس کے بعد بچی تیزی سے صحتیابی کی طرف گامزن ہے۔

اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ شدید بیمار مریضوں کو جلد اسپتال سے نہ نکالا گیا تو ان کے مرنے کا خدشہ ہے۔

فلسطینی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیلا کی ویڈیو شیئر کی ہے، اس معصوم بچی سے مل کر ہر شخص اداس نظر آرہا ہے، تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے ایک پاؤں پر پلاستر چڑھا ہوا ہے اور اپنے اوپر گزرنے والے اتنے بڑے سانحے سے بے خبر اسپتال میں کھیلتی کودتی نظر آرہی ہے۔

اس دوران اسپتال کا عملہ بچی کو بہلانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے کھانے کی چیزیں بھی پیش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بچی کے ساتھ اظہار ہمدردی  کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی مذمت کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.