اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے بھی وزیراعظم نیتن یاہو پر تنقید کردی۔
یائر لاپیڈ نے کہا ہے کہ ناکامی کا الزام سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر ڈال کر نیتن یاہو سرخ لکیر پار کر چکے، وزیراعظم اپنی فورسز کی سرپرستی کے بجائے اس پر الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپوزیشن رہنما کی تنقید پر نیتن یاہو کو اپنا بیان واپس لینا پڑ گیا اور انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
نیتن یاہو نے لکھا تھا کہ حماس کے جنگی ارادوں پر کبھی کوئی انتباہ موصول نہیں ہوا تھا۔
Comments are closed.