secure hookup site hookup Mansfield Center burley bike hookup being honest about wanting hookup reddit galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیلی اخبار نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا

بھارت میں مسلمانوں کے بعد مسیحی برادری بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے، امریکی میڈیا کے بعد اسرائیلی اخبار نے بھی مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کئی بڑے شہروں میں انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کو بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کو مودی کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، ریاست ہریانہ میں گرجا گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

امریکی اخبار نے بھارت میں عیسائیوں پر مظالم کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔

اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ تجسوی سریا کی مسلمانوں اور مسیحیوں کو ہندو بنانے پر زور دینے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت میں عیسائیوں پر بڑھتے مظالم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے، انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ ہندو انتہاپسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.