امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد معاہدے کی امید نہیں۔
دوسری جانب غزہ جنگ بندی کے لیے مصر میں اسرائیلی اور حماس کے عہدیداروں کی ملاقات کا امکان ہے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حملوں میں ایک ہفتے کے وقفے کی پیشکش کی ہے۔
ایک ہفتے کے وقفے میں غزہ میں مزید امداد کی رسائی بھی شامل ہوگی جبکہ حماس عہدیدار دو ہفتے کے لیے لڑائی روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کو آخر تک جاری رکھیں گے، حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی مقاصد ہیں۔
Comments are closed.