پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر آج گورنر ہاؤس پنجاب میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور صوبائی وزیر اسد کھوکھر سے حلف لیں گے، تقریب آج دوپہر گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسد کھوکھر کی حلف برداری کی تقریب پہلے ان کے بھائی کے قتل کے باعث موخر کر دی گئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.