لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس پر حملے کے ملزم اسد کھرل کا 4 روزہ ریمانڈ ختم ہوگیا۔
عدالت کے روبرو پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسد کھرل سے سرکاری سب مشین گن برآمد کرنی ہے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست پر مزید 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ملزم کے وکیل کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔
پولیس پر حملے کے کیس میں گرفتار اسد کھرل کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ماڈل ٹاؤن کچہری لایا گیا۔
اسد کھرل اپنے آپ کو مقامی صحافی بتاتا ہے اور ایک ٹی وی چینل سے وابستہ ہے۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے سرکاری سب مشین گن برآمد کرنی ہے، ملزم اسد کھرل کافی ہوشیار چالاک ہے اور ٹال مٹول سے کام لیتا ہے۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کرنے کے لیے اس کا ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے ملزم اسد کھرل کو مزید 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے ملزم کے وکیل کی جانب سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔
اسد کھرل کی جانب سے عدالت میں اونچا بولنے پر ملزم کے وکیل نے اسے خاموش رہنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.