پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت یورپی یونین میں تعینات ہونے والے 16 نئے سفیروں نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کو اپنی اسناد سفارت پیش کردیں۔
یہ بات یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 16 نئے سفیروں کی اسناد سفارت وصول کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے ان تمام سفراء کو برسلز میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہماری یونین میں اپنے ملکوں کی آواز ہیں۔ میں آپ تمام کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔
دوسری جانب سفیر پاکستان اسد مجید خان نے بھی اپنی اسناد سفارت پیش کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ ایک مضبوط اور متحرک یورپی یونین و پاکستان شراکت داری کی تعمیر کیلئے اپنی پوری کوشش کرنے کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.