پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے وکیل نے ایف آئی اے کو نوٹس واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔
اسد قیصر کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے اختیارات سے متعلق کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اختیارات سے متعلق چھ سوالات کیے۔
وکیل اسد قیصر نے کہا کہ ا یف آئی اے کو ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا، ایسے آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا جس کے پاس اختیار ہی نہ ہو۔
اسد قیصر کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نوٹس واپس لے۔
Comments are closed.