اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
عدالت نے اسد قیصر کو شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔
اسد قیصر کی صوابی میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔
عدالت نے محکمۂ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انور تاج والا ہی آرڈر کر رہے ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو آنا چاہیے تھا۔
وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ معاون وکیل آیا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کر سکا۔
Comments are closed.