بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد قیصر کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے اسدقیصر کی ضمانت5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض7 ستمبر تک منظور کی گئی ہے۔

درخواستِ ضمانت کی سماعت بطور ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.