پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے پشاور نے پی ٹی آئی رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اسد قیصر کو کل (7 ستمبر کو) طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو یہ پانچواں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسد قیصر کو 11، 18، 29 اگست اور 5 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 2 نجی بینک اکاؤنٹس کے سلسلے میں اسد قیصر کو طلب کیا ہے۔
Comments are closed.