سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اعلان کیا کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کو امپورٹڈ حکومت کی جانب سے گرفتارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکن تیار رہیں، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک کو جام کردیں گے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز گفتگو میں قومی یکجہتی کا پیغام اور مسائل کے حل کا روڈ میپ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت بہتری کی بجائے اپنی ضد اور انا سے باہر نہیں نکل پارہی ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ سرکار کو انتخابات میں یقینی شکست کا علم ہے، اسی لیے ناجائزحربے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کے نقصان کی پوری ذمہ داری شہباز شریف اور حکومت پر ہوگی۔
Comments are closed.