بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد عُمر نے عمران خان کی برطرفی پر کیا کہا؟

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عُمر کا بیان سامنے آگیا۔

اسد عُمر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ پچھلے تین سالوں سے میں نے عمران خان کو دیکھا ہے، اُنہوں نے ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کی۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کا واحد مقصد تھا کہ وہ پاکستان کو کیسے مضبوط بنائیں اور کیسے پاکستانی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اللّٰہ آپ کو قوم کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

آخر میں اسد عُمر نے کہا کہ کپتان عمران خان! ہمیں آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.