وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ حکومت پر تنقید کے تیر چلادیے ہیں۔
سکھر میں کامیاب جوان پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب میں انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت صوبے کی خدمت نہیں کرنے دیتی۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ وفاق صوبے میں خدمت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پی پی حکومت رکاوٹیں ڈالتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے سندھ کے کئی علاقے تاحال گیس سے محروم ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ سکھر تا حیدرآباد 306 کلومیٹر موٹر وے جلد تعمیر کیا جائےگا، بجلی اور گیس کی ترسیل بہتر بنانے کا 52 ارب روپے کا منصوبہ اگلے دو سال میں مکمل ہوگا۔
Comments are closed.