سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ڈکٹیٹر قرار دینے سے انکار کردیا۔
ایک بیان میں اسدعمر نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیان کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر نظر نہیں آئے۔
اسد عمر نے کہا کہ سائفر گمشدگی کے معاملے پر عمران خان تفصیلی جواب دے چکے ہیں۔
سائفر کیس میں اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
Comments are closed.